اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدار رہے یا جائے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی اصولوں پر کھڑے رہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کے نام پر تباہی مسلط کرنے والے ریاستی سہولت کار کسی سماجی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور گروہی بالا دستی کیلئے سرگرم ہیں۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 23, 2023
انہوں نے کہا کہ احمقوں کا ایک بڑا گروہ ایک فریبی کو نجات دہندہ سمجھ بیٹھا ہے، آئین اور انصاف کے نام پر عدل کا کھلواڑ قبول ہے نہ گوارا، اس مقصد کیلئے بات کرنا پڑی یا لڑائی، جو مناسب ہوا کریں گے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 23, 2023
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بارہا ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر میدان میں پھینکا گیا مگر اس بار نہیں، انصاف کے نام پر انصاف کا خون تسلیم نہیں کریں گے۔