لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے مذاکرات بارے مشاورت کے لیے مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں انکی رہائش گاہ پر ہو گا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت سے اب تک ہونے والے مذاکرات، ان کے مطالبات اور عام انتخابات کی متفقہ تاریخ دینے یا نہ دینے سمیت اہم امور پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی کی ٹیم سے ہونے والے مذاکرات بارے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔