اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے،مزدوروں کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا بنیادی چیلنج ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج جبکہ ہم محنت کشوں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ نے محنت کش طبقے کی معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہیں۔
While we pay rich tributes to the working classes & celebrate their contributions today, the fact is that the disruption in global markets has led to a severe cost of living crisis. Together with increase in commodity prices, the working people find themselves under tremendous…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 1, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ ترقی کی وہ عمارت جو محنت کی بنیاد پر کھڑی ہے اگر اس کی تعمیر کرنے والوں کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا تو یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:صدرمملکت اور وزیراعظم کا یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراج تحسین
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کو پورا کرنا اور ان کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا میرے خیال میں عالمی معیشت کے لئے ایک بنیادی چیلنج ہے۔