سکھر: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو سنٹرل جیل سکھر سے رہا کر دیا گیا۔
سکھر کی سینٹرل جیل سے رہا ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور قافلے کے صورت میں پنجاب روانہ ہو گئے، جیل انتظامیہ کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد کی عدالتوں سے ریلیز آرڈر کی تصدیق مکمل کی گئی، ففتھ ایڈیشنل سیشن جج سکھر کی جانب سے حفاظتی ضمانت میں توسیع کے حکم کے بعد علی امین گنڈاپور کو رہا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے مراد سعید کوغیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا
علی امین گنڈاپور کی جیل سے رہائی کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں دیدار جتوئی، راجیش کمار، عبدالعزیز ابڑو، حلیم عادل اور دیگر نے سکھر ٹول پلاز پر استقبال کیا، کارکنان نے علی امین گنڈا پور پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو گاڑیوں کے قافلے میں پنجاب روانہ کیا گیا۔
علی امین گنڈا پور سینٹرل جیل سکھر سے رہا۔۔!pic.twitter.com/FAkvT8Zmyv
— PTI (@PTIofficial) May 4, 2023