قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں 2 حکومتی ممبران کے درمیان تلخ کلامی

قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں 2 حکومتی ممبران کے درمیان تلخ کلامی

رانا قاسم نون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی استحقاق کا اجلاس ہوا، اس دوران رکن اسمبلی قادر مندوخیل اور اسامہ قادری کی کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی، اسامہ قادری نے کہا کہ اب حالات یہ ہیں یونین کونسل سیکرٹری کو بھی ہم طلب کریں گے۔

اسامہ قادری نے کہا کہ کیا اب چپڑاسی بدتمیزی کرے گا تو اس کو بھی استحقاق کمیٹی میں بلائیں گے؟، قادر مندوخیل دماغ تھوڑا ہلکا رکھا کریں۔

رکن اسمبلی اسامہ قادری کے ریمارکس پر قادر مندوخیل نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں کیلئے دماغ شریف جبکہ بدمعاشوں کیلئے گرم رکھنا پڑتا ہے، چیئرمین کمیٹی نے اراکین کے مابین تلخی کے باعث معاملہ مؤخر کر دیا۔