اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ بار کی پاکستان بار کونسل کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا، اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس 9 مئی کو سماعت کیلئے مقرر
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو ڈی سیٹ کر دیا ہے، پاکستان بار کونسل کو نوٹس کے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین عدالت کے حکم تک سٹیٹس کو برقرار رکھیں، کیس کی سماعت 9 مئی کو دن 1 بجے ہو گی۔