پاکستان بار کونسل نے سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو عہدے سے ہٹا دیا

Published On 04 May,2023 10:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان بار کونسل نے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو عہدے سے ہٹا دیا۔

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، سیکرٹری مقتدر اختر شبیر اور ایڈیشنل سیکرٹری شکیل الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

سیکرٹری خزانہ حفظہ بخاری کو سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا

پاکستان بار کونسل کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی خلاف ورزی کی، سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

پاکستان بار کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے تحت سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا عہدہ فی الحال خالی رہے گا۔

Advertisement