لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی قوم کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک فیصلہ کن تاریخ کے موڑ پر کھڑا ہے، پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، ہمارے ملک پر مافیا کا قبضہ ہے، اس حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، یہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہی ہے، میں قوم سے اپیل کرتا ہوں بروز ہفتہ نماز مغرب سے پہلے ہر شخص اپنے گھروں، گلی، محلوں سے چیف جسٹس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے باہر نکلے۔
چئیرمین تحریک انصاف کا عوام کے نام اہم ویڈیو پیغام:
— PTI (@PTIofficial) May 3, 2023
ہفتے کے دن مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے اپنے اپنے گاؤں اور محلوں میں جمع ہو کر چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں pic.twitter.com/atVVkXBpld