لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو خفیہ مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے عثمان بزادر کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے کل تک جواب طلب کر لیا، عدالت عالیہ نے معاونت کیلئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیا۔