لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔
لاہور کی احتساب عدالت نے عثمان بزادر کو تفتیشی سے تعاون کا حکم دیدیا، تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کے مطابق عثمان بزادرنے سوالات کے جوابات نہیں دئیے۔
تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر جلد از جلد انکوائری مکمل کریں، عدالت سماعت 24 اپریل تک ملتوی کرتی ہے، حاضری معافی میں کہا گیا کہ عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ہیں، عثمان بزدارعدالت پیش نہیں ہوئے۔
تحریری حکم کے مطابق درخواست کے ساتھ ڈی جی خان ہسپتال کی رپورٹس لگائی گئی ہیں ،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے تحریری حکم جاری کیا۔