لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب لاہور نے طلب کر لیا، عثمان بزدار کو 22 مارچ دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے ایک انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق عثمان بزدار کو اپنے ساتھ تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، عثمان بزدار کو 3 مارچ کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔