لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پھر طلب کر لیا۔
نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر عثمان بزدار کو 22 فروری کو پراپرٹی، آمدن اور اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب لاہور میں 22 فروری کو صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔
قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 16 فروری کو نیب طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔