لاہور: (دنیا نیوز)غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزادر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی، نیب نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزادر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
رپورٹ کے دوران نیب لاہور کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق شروع ہوئی، انکوائری کے دوران نئی شکایت کی دوبارہ درخواست آئی، قانون کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے پاس شکایت پر تفتیش کرنے کا اختیار ہے۔
نیب رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بھی انکوائری میں طلبی کےمتعدد نوٹسز جاری کیے گئے، عثمان بزدار نے درخواست ضمانت میں حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا،عثمان بزدار پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سے شراب لائسنس جاری کروانے پر دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر رکھی ہے۔