لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی آبادکاری کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے کام کو وہ ذاتی طور پر مانیٹر کر رہے ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ پی ڈی ایم نے سیلاب پر بھی سیاست کی، سیلاب جیسے قومی چیلنج کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم نے جذبے کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کی ہے آخری سیلاب متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔