نیب نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو 16 فروری کو طلب کرلیا

Published On 15 February,2023 02:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو 16 فروری کو طلب کرلیا۔

 

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف کرپشن اور مبینہ کرپٹ پریکٹس کا الزام ہے، نیب نے عثمان بزادر کو پراپرٹیز اور دیگر ضروری ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نیب لاہور نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2022ء کی روشنی میں طلبی کا سمن جاری کیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جمعرات کے روز 11 بجے نیب آفس لاہور میں پیش ہوں گے۔

 

Advertisement