لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کے خاندان کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ نیب نے طلب کر لیا۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور رہنما تحریک انصاف سردار عثمان بزدار لاہور میں نیب آفس میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے عثمان بزدار کی فیملی کے 10 افراد کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، محکمہ ایکسائز سے بھی گاڑیوں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی فیملی کے نام پر گاڑیوں کی خریداری سے ٹرانسفر تک کی معلومات طلب کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا، اس سے پہلے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طلبی کے باوجود 2 بار پیش نہیں ہوئے تھے۔