لاہور: (دنیا نیوز) سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 30 مارچ کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کا الزام ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ مال کے عملے کی ملی بھگت سے 2 کنال کمرشل سرکاری اراضی پر قبضہ کیا، سرکاری اراضی کے 2 کنال رقبے پر بزدار ہاؤس تعمیر کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے محکمہ مال کے افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔