پنجاب، کے پی انتخابات: الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر اعتراض عائد

Published On 03 May,2023 03:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ پر نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے نظر ثانی درخواست میں فریقین کی نا مکمل تعداد کی نشاندہی کر دی، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ نظر ثانی درخواست میں رہنما تحریک انصاف محمود الرشید کا نام شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور کے پی میں الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی درخواست دائر

ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کا نام فریقین میں شامل تھا، نظرثانی درخواست میں بھی محمود الرشید کا نام شامل ہونا ضروری ہے۔

Advertisement