مسلم لیگ ق کی صدارت، الیکشن کمیشن کل محفوظ فیصلہ سنائے گا

Published On 03 May,2023 09:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان مسلم لیگ ق کی صدارت سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے احکامات پر چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کا کیس سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مسلم لیگ ق کی صدارت کے کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا جو کل سنایا جائے گا۔

Advertisement