اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان مسلم لیگ ( ق ) کی صدارت سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔
الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے احکامات پر چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کا کیس سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مسلم لیگ ق کی صدارت کے کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔