کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا، 9 کی حالت نازک

کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا، 9 کی حالت نازک

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق ملک میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 3 ہزار 269 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 29 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.89 فیصد ہے، جبکہ ابھی بھی جان لیوا وائرس سے متاثرہ 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔