راولپنڈی : (دنیا نیوز) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جوغیر مہذب زبان سپریم کورٹ کےخلاف استعمال کی جارہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پربہت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ، سپریم کورٹ نےآئین اورقانون کےمطابق فیصلہ کرنا ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کےپیچھےکھڑی ہے۔
سابق وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف نےجھنڈی کرادی ہے ، معیشت بےحال ہے بالآخر الیکشن ہی ملک کوبچانےکا واحد حل ہے ۔
جتنےبیرون ملک دورےبلاول نےایک سال میں کیےہیں پاکستانی75سالہ تاریخ میں وزارت خارجہ نےاتنےدورےنہیں کیےبلاول نے بھارت جا کر سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہےمقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس دورےپرغم وغصہ پایا جاتا ہےآصف زرداری جتنی کوشش کرلےبلاول کووزیراعظم بنانےکی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 6, 2023
شیخ رشید نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بیرون ملکی دورے بلاول نےایک سال میں کیےہیں، اتنے 75 سالہ تاریخ میں کسی پاکستانی وزیرخارجہ نے نہیں کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول نے بھارت جا کر سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس دورےپر غم وغصہ پایا جاتا ہے، آصف زرداری جتنی کوشش کرلے بلاول کووزیراعظم بنانےکی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔