پنجاب : ہنگامہ آرائی اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر گرفتار

Published On 11 May,2023 11:42 am

لاہور: (دنیانیوز) ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھرمیں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کی پُرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد افسران واہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں ، زخمی اہلکاروں میں لاہور کے 63،راولپنڈی 29 ، فیصل آباد 25،گوجرانوالہ کے 13 پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔

اسی طر ح اٹک میں 10،سیالکوٹ میں 05 اور میانوالی میں 06 افسران و اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے زیر استعمال 70 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی، لاہور میں 22،راولپنڈی 18،فیصل آباد 15،گوجرانوالہ 03، سیالکوٹ 05، بھکر 02، ملتان 04،اٹک میں 01 گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ تمام شرپسند عناصر کو ٹریس کرکے گرفتار کر رہے ہیں، سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں ، پر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

Advertisement