اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 مئی کو ہوگا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی تعیناتی کی جائے گی۔
اجلاس میں چیف جسٹس شرعی عدالت کے لئے جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمان کے نام پر غور ہوگا۔