قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت

Published On 16 May,2023 04:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت شریک ہے، جبکہ وزرائے اعلیٰ کے علاوہ خفیہ اداروں کے حکام بھی موجود ہیں۔

 قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مادر وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، ملک میں کامیاب انسداد دہشت گردی اور خفیہ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں حساس اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ 9 مئی کو سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شہداء کی تصاویر، یادگاروں کی بے حرمتی، تاریخی عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا، فوجی تنصیبات کی توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا۔

Advertisement