لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی انقلابی جماعت آئی ہے جو ڈر کر چھپ جانے کی تاریخ رقم کر رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ دیکھا، سنا اور پڑھا تو یہ تھا کہ سیاسی لیڈران اور کارکنان گھبراتے نہیں اور نظریے کے لئے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں، بڑی سے بڑی قربانیاں دیتے اور ناقابل تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2023
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ پہلی دفعہ ایسی انقلابی جماعت آئی ہے جو ڈر کے مارے ٹانگ پر پلستر چڑھانے، سر پر بالٹیاں رکھنے، وہیل چیئر پر بیٹھ جانے، باتھ روم، کورٹ میں چھپ جانے کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔