سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھرتیاں، محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا

Published On 17 May,2023 07:30 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور حکومت میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھرتی کے معاملہ پر محکمہ اطلاعات نے تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نیب کو 100 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اور پی سی ون فراہم کیا گیا ہے، نیب کو پراجیکٹ کے سالانہ اخراجات اور مختص فنڈز کی تفصیلات دی گئیں، نیب کو سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے انتخاب کے عمل سے متعلق ریکارڈ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا مریدکے میں جلسہ منسوخ

نیب کو میرٹ لسٹ، آفرلیٹر، منتخب و مسترد امیدواروں کی فہرست بھی مہیا کی گئی، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی منظوری، کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن اور تنخواہوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیب پی ٹی آئی دور میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھرتیوں کی تحقیقات کر رہا ہے، پی ٹی آئی دور حکومت میں مختلف اضلاع میں ایک ہزار سے زیادہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کئے گئے تھے۔

Advertisement