لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کو سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دینے والے فکری طور پر بے ایمان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہمیشہ سے ایک گینگ تھی جسے غلط وجوہات کی بنا پر جنم دیا گیا اور تشدد اور بدتمیزی کے علاوہ کبھی کسی چیز کیلئے کھڑی نظر نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: خواجہ آصف نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیدیا
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو بنا روک ٹوک کے سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آ گیا۔
Whoever tries to make it look like a crackdown on a ‘political party’ is intellectually dishonest. PTI always was a gang that was given birth to for wrong reasons & except violence, destruction & foul play, it never stood for anything else. It is because of them being allowed to…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2023
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ سے توبہ کرو ان مظالم کی جو تم بے گناہوں پر کرتے رہے ہو، نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انہیں تکلیف پہنچائی۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی تنصیبات پر حملوں کیخلاف ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ یہ گرہیں جو تمہیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں، کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہو۔
اللّہ سے توبہ کرو ان مظالم کی جو تم بیگناہوں پر کرتے رہے ہو۔ نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انھیں تکلیف پہنچائی۔ یہ گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں۔ کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا… https://t.co/uXnWsEfXxi
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2023