کراچی : ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ میں لگنےوالی آگ پرقابو پا لیا گیا

Published On 19 May,2023 03:00 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر کثیر المنزلہ کاروباری عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ میں آتشزدگی کی اطلاع پر نصف درجن سے زائد فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 6 فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ان کی متعدد گاڑیاں اور رضاکار بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے۔

پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Advertisement