کراچی : (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔
عمران اسماعیل کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
عمران اسماعیل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے۔
Former Governor Sindh @ImranIsmailPTI has been arrested. Fascism of this regime is completely unprecedented and shameful!
— PTI (@PTIofficial) May 19, 2023
PTI leadership and thousands of peaceful Pakistanis must be released immediately.
دوسری جانب پنجاب کے شہر ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما حسین جہانیاں گردیزی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ، سابق صوبائی وزیر کو ملتان کچہری سے گرفتار کیا گیا، انہیں مقدمہ نمبر 931/23 میں عدالت پیش کیا گیا تھا۔
ملتان ہائیکورٹ نے دو روز قبل حسین جہانیاں گردیزی کو نظر بندی کیس میں بھی رہائی دی تھی ۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں ، ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔