پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، راولپنڈی سے 514ملزمان گرفتار

پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، راولپنڈی سے 514ملزمان گرفتار

آر پی او سید خرم علی کے مطابق راولپنڈی ریجن کے چار اضلاع میں 514 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ ضلع اٹک، جہلم، راولپنڈی اور چکوال میں 27 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

آر پی او نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے جبکہ توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کی تعداد 3 ہزار 293 ہے ،  چار اضلاع میں درج مقدمات میں 464 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں، مقدمات میں نامزد ملزمان میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی شامل ہے۔

آر پی او کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت 240 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 2 ہزار 779 نامعلوم اور نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔