شیریں مزاری کو عدالت سے رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا

Published On 23 May,2023 02:53 pm

گجرات: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو عدالت سے رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔

 شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں اختر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیریں مزاری پر الزام ہے کہ انہوں نے کھاریاں میں 10 مئی کو ہونے والے پاکستان مخالف مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری گرفتاری، عدالت کا آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری

 وکیل فراز احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری 9 مئی کے مظاہرے میں شریک نہیں ہوئیں، پولیس کے پاس نہ کوئی ویڈیو نہ تصویری ثبوت ہیں جس پر عدالت نے مقدمہ میں شیری مزاری کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کی جانب سے رہائی کے حکم کے باوجود پولیس نے ایک مرتبہ پھر رہنما تحریک انصاف کو گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisement