رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی ، عمران نے نئی حکمت عملی کیلئے اجلاس طلب کرلیا

رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی ، عمران نے نئی حکمت عملی کیلئے اجلاس طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں ،عمران خان مختلف رہنماؤں کے پارٹی سے علیحدگی کے معاملے پر نئی حکمت عملی بنائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر یں گے ۔

اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے کیسز اور رہائی کے حوالے سے بھی قانونی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جو عہدے خالی ہو رہے ہیں ان پر نئی تقرریاں کی جائیں، جس کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

 زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔