سندھ کی تمام یوسیز میں مخصوص نشستوں پر کاغذات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

سندھ کی تمام یوسیز میں مخصوص نشستوں پر کاغذات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا وقت آج رات 12 بجے تک بڑھا دیا ہے، مزید سیاسی جماعتیں بھی مخصوص نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں آج رات تک ریٹرننگ آفیسرز کے پاس جمع کرا سکتی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فیصلہ عوام اور سیاسی جماعتوں کی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔