لندن: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، لاڈلے کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ نظریہ ضرورت کے تحت ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا اور اب بینچ فکسنگ کر کے آئین کو" Re-write " کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف دنیا میں 140 میں سے 129 نمبر پر ہے مگر ہمارے چند معزز، عزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔