پی ٹی آئی ممبر سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی ممبر سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے رابعہ اصفر نظامی نے پی ٹی آئی کے تمام عہدے اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے علاوہ سیاست سے بھی کنارہ کشی کا اعلان کرتی ہوں، افواج پاکستان ریاست کی اکائی ہے، میں اپنے بچوں کا مستقبل اپنی سیاسی مہم جوئی کی نظر نہیں کرسکتی۔