نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبہ میں تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبہ میں تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی

اس سلسلہ میں تمام محکموں کے سربراہان ، ڈویژنل ہیڈ ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور انتظامی افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق صوبے میں کسی بھی محکمے میں بین الاضلاعی تبادلے پر پابندی ہو گی، یہ پابندی بین الاضلاعی ڈائریکٹوریٹ، سیکرٹریٹ کے ملازمین پر عائد نہیں ہو گی۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جس محکمے میں کسی افسر کی ضرورت پر یا عدلیہ کے حکم پر پابندی میں نرمی کی سمری مشروط ہو گی۔