شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقے کے مقامی افراد نے آپریشن کو سراہا، مقامی افراد نے علاقے سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔