وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے آموں کے تحفے پر ترک صدر مسکرا دیئے

Published On 04 June,2023 12:41 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو تحفے میں آم دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ طیب اردوان اور اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اس وقت صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری کیلئے ترکی میں ہیں، جہاں ان کی ترک صدر اور انکی اہلیہ سے خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، آدھے آم بھائی کیلئے اور آدھے بہن کیلئے ہیں، شہباز شریف کے ایسا کہنے پر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا اٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات

ترک صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے آم بہت میٹھے اور لذیذ ہوتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام آپ کے ایک بار پھر انتخاب پر بہت خوش ہیں، میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں، آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا۔

جواب میں ترک صدر اردوان نے نیک تمناؤں کے اظہار پر شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے صدر اردوان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
 

 

Advertisement