سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد

سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد

سپریم کورٹ نے اعتراض لگایا کہ درخواست گزار نے کسی دوسرے فورم پر اپروچ نہیں کیا نہ اس کی وضاحت دی، درخواست گزار کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز کیس کی وضاحت نہیں کرتے۔

درخواست میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کونسا عوامی مفاد کا ایشو ہے، عدالت کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے سے تسلی بخش نکات شامل نہیں۔

درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا کہ ایک درخواست کے اندر ایک سے زائد استدعائیں کر دی گئیں، آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا گیا۔