چترال: مسافر وین کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 19 زخمی

چترال: مسافر وین کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 19 زخمی

تفصیلات کے مطابق دیرسے لوئر چترال جانے والی ڈبل کیبن ڈاٹسن گاڑی چھانگول عشریت کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے سبب 3خواتین اور 3بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی مین 25 افراد سوار تھے،لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش چترال پہنچادیا گیا، چند زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔