جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت، شرمناک اعترافات

Published On 09 June,2023 08:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی، شرپسند ارضم جنید لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔

9 مئی کو ارضم جنید نے اعلیٰ عسکری قیادت کے افسران کے نام لے کر ہرزہ سرائی کی اور افواج پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرپسند ارضم نے لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا۔

شرپسند ارضم جنید نے اعتراف کیا ہے کہ جب چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تو زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ منصوبہ کے تحت کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا، جب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی تب سے چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ فوج کے شدید خلاف تھا جو کہ لوگوں کے دلوں میں بیٹھ چکا تھا ان لوگوں میں میں بھی شامل تھا۔

ملزم نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجاز چودھری نے ہمیں مزید اکسایا، پی ٹی آئی قیادت ہمیں حملہ کرنے کے لئے کور کمانڈر ہاؤس کی طرف لے کر گئی، ان حملوں میں پاک فوج نے ہمیں ذرہ برابر بھی نقصان نہیں پہنچایا۔

 

Advertisement