لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں آج پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہو گی۔
جسٹس شمس محمود مرزا چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے کیس میں فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، سربراہ تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ دلائل دیں گے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانونی طور پر سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ایئر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن مطل کر دیا تھا، عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی تھی کہ تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر نشر کرنے سے روکا جا رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے، عدالت ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔