کراچی: (دنیا نیوز) سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ سٹیشن تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ سٹیشن کی تبدیلی سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر کی گئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن اب پاکستان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پہلے پولنگ سٹیشن کے ایم سی ہال ایم اے جناح روڈ پر رکھا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن 15 جون کو کراچی میں ممکنہ تیز بارشوں کے باعث تبدیل کیا گیا ہے جبکہ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کل ہو گا۔