اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے تین اہم رہنماؤں کو طلب کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سید علی زیدی، اعظم سواتی ، قاسم سوری کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق تینوں رہنماؤں کو 22 جون کو لاہور آفس طلب کیا گیا ہے، غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصور ہو گی۔