اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز کا روسٹر جاری کر دیا۔
روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد رجسٹری کیلئے ایک 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا جبکہ لاہور رجسٹری کیلئے 2 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے، آئندہ ہفتے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے باعث پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں صرف سویلین کے کورٹ مارشل سے متعلق کیس سنا جائے گا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ سویلین کے کورٹ مارشل سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد پر مشتمل دو رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔
روسٹر کے مطابق پورے ہفتے میں ان دو کے علاوہ دیگر کسی رجسٹری میں کسی کیس کی سماعت نہیں ہو گی، چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے مذکورہ دو بینچز کے علاوہ کوئی بینچ تشکیل نہیں دیا گیا۔