مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

Published On 27 June,2023 09:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جناح ہاؤس کی حالت دیکھ کر بہت دکھی اور مایوس ہیں، واقعے کی شرپسندی کو بیان کرنے سے قاصر ہیں، ملک دشمن عناصر جیسا سلوک 9 مئی کے شرانگیزوں کے ساتھ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہمارے قائد کے گھر کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کی گرفت سے نہیں نکلنے دینا چاہیے، کیسے انسان ہیں جنہوں نے احتجاج کے نام پر تخریب کاری کی۔

جناح ہاؤس لاہور دورے پر آئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جنہوں نے یہ گستاخی اور بے حرمتی کی ان کو سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی اور ایسا کرنے کا نہ سوچے۔