لاہور: (دنیا نیوز) چودھری پرویز الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
بینکنگ کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے درج منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج اسلم گوندل نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر سماعت کی۔
چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل سے کوئی تفتیش درکار نہیں، عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے، عدالت نے پانچ جولائی تک فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔