منی لانڈرنگ کیس: چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Published On 08 November,2025 10:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک مؤخر کر دی۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، کیس میں شریک دیگر ملزمان عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ کر چکی ہے جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔