اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی اور عید کی مبارکباد دی۔
ترجمان ایم کیو ایم نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ملک کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی تبالہ خیال ہوا اس کے علاوہ مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو انتخابی فہرستوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دینے اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔